انسٹاگرام تو لڑکیاں چلاتی ہیں ،ایلون مسک کا طنز

واشنگٹن(آئی این پی )سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر )کے مالک اوردنیا کی امیر ترین کاروباری شخصیت ایلون مسک نے انسٹاگرام کو لڑکیوں کا پلیٹ فارم قرار دے کر سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ۔ عالمی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب انٹرنیٹ پر لوگ مذاق میں ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کہ وہ اپنی زندگی کے مختلف حصوں میں سوشل میڈیا کا استعمال کس طرح کرتے ہیں اور اپنی روزمرہ کی تصاویر یا کہانیاں شیئر کرتے ہیں۔ایلون مسک بھی اس گفتگو میں شامل ہو گئے اور انہوں نے ایک چھوٹا سا تبصرہ کیا کہ انسٹاگرام لڑکیوں کے لیے ہے۔جب لوگوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا تو انہوں نے اپنی بات کو مزید واضح کرنے کے لیے ایک اور پوسٹ کر دی۔ دوسری پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات بڑے مرد مجھے اپنے انسٹاگرام پروفائلز بھیجتے ہیں تو میں سوچتا ہوں کہ کیا آپ لڑکے سے لڑکی بن رہے ہیں؟ایلون مسک کے اس بیان پر بہت سے لوگ ناراض بھی ہو رہے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی چیزیں غیر سنجیدہ ہوتی ہیں اور مردوں کو یہ زیب نہیں دیتا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک اکثر ایسی باتیں صرف اس لیے کرتے ہیں تاکہ لوگ انٹرنیٹ پر ان کے بارے میں بحث کریں