راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ وہ آج عدالت پیش نہیں ہو سکتیں، لیکن آئندہ تاریخ پر پیش ہوں گی۔
پراسیکیوٹر نے درخواست کی سخت مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی، کیونکہ مقدمے میں 20 پیشیاں ہو چکی ہیں اور تمام گواہان عدالت میں موجود ہیں۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کی گئی۔ مقدمہ تھانہ صادق آباد پولیس کی طرف سے درج کیا گیا تھا اور حتمی مراحل میں ہے۔