اسسٹنٹ کمشنرزسٹی،راوی اورفیروز والا کیلئے ایکسین داتا دربار راشد سومرونامزد
لاہور (کرائم رپورٹر) لیسکو کے چیف انجینئر آپریشنزندیم ملک نے محرم الحرام کے دوران ریجن بھر میں امام بارگاہوں اورجلوسوں کے روٹس پر بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کیلئے فیلڈافسروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں جبکہ اس سلسلے میں فوکل پرسنزبھی نامزد کردئییگئے ۔ لیسکو ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرسٹی اور اسسٹنٹ کمشنرراوی، اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا کیلئے ایکسین داتا دربار راشد سومرو، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹا ئون کیلئے ایکسین شاہ پور ثنا محمد، اسسٹنٹ کمشنرماڈل ٹا ئون اور اسسٹنٹ کمشنرنشتر کیلئے ایکسین کینٹ اشفاق حسین شاہ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور اسسٹنٹ کمشنرواہگہ کیلئے ایکسین میکلوڈ روڈ شاہ زیب بھٹو، اسسٹنٹ کمشنرکینٹ اور اسسٹنٹ کمشنرصد ر کیلئے ایکسین کینٹ اشفاق حسین شاہ فوکل پرسن ہوں گے۔قصور، چونیاں، پتوکی اور کوٹ رادھا کشن کیلئے ایکسین قصور سٹی معراج خالد ،شیخوپورہ، مریدکے، صفدر آباداور شرقپور کیلئے ڈی ڈی ٹی آپریشنز فیصل آفریدی اور ایس ڈی او سرکل ٹریننگ زاہد کمال فوکل پرسن نامزد کئے گئے ہیں۔ ننکانہ، شاہ کوٹ اور سانگلہ ہل کیلئے ڈی ڈی ٹی آپریشن لیاقت حسین کو فوکل پرسن نامزد کردیا گیا ۔