عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کیلئے ہدایات جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ) محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالفطر کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے جامع ہدایات جاری کر دی  ہیں۔ رواں سال عید 20 یا 21 مارچ کو متوقع ہے۔محکمہ داخلہ نے بتایا کہ نماز عید کے دوران تین ٹیئرز پر مبنی فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ عبادت گاہوں کی کڑی نگرانی کے لیے اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور ہر عبادت گاہ کے لیے ایک مرکزی داخلی دروازہ مقرر کیا جائے گا۔اہم مقامات پر حفاظتی کٹس کے ساتھ خصوصی پکٹس قائم کیے جائیں گے۔