لاریکس کالونی سے گلشن راوی سیوریج لائن بچھانے کافیصلہ ٍ

 پائپ کی تیاری جدید ورٹیکل سپننگ مشین سے کی جائیگی:محکمہ ہا ئوسنگ
لاہور (کرائم رپورٹر)ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل، اینک کی صدارت ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار نے کی اور پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ منظور کر لیا۔ منصوبے کے تحت لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک 32 کلومیٹر سے زائد زیر زمین سیوریج لائن بچھائی جائے گی، جو وسطی لاہور کے گنجان آباد علاقوں کے نکاسی آب کا دیرپا حل فراہم کرے گی۔تقریباً 25 لاکھ کی آبادی براہِ راست اس منصوبے سے مستفید ہوگی۔ پائپ کی تیاری جدید ورٹیکل سپننگ مشین سے کی جائے گی، منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر میں قائم 22 سے زائد لفٹ سٹیشنز بند کر دیے جائیں گے، جس سے وسائل کی بھی بچت ہوگی۔منصوبے کی پلاننگ اور ڈیزائن معروف امریکی کنسلٹنٹ ای بی اے انجینئرنگ نے تیار کیا ہے۔ ٹنل بورنگ کے ذریعے سیوریج نظام کو براہِ راست بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے منسلک کیا جائے گا۔ منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہونے کے بعد اس کی تکمیل جون 2028 تک متوقع ہے۔محکمہ ہا ئوسنگ کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف لاہور بلکہ پورے پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔