گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق

رائے ونڈ میں واقعہ ، ملزموں شہباز، زین، منور اور یاسین سمیت دیگر نے جان بوجھ کر ڈھکن نہیں لگایا تھا، مقدمہ درج 
لاہور(کرائم رپورٹر) رائیونڈ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گٹر میں گرنے سے ایک بچے کی ہلاکت ہو گئی۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے فہد کے والد بلال کی مدعیت میں درج مقدمے میں شہباز، زین، منور اور یاسین سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہیجبکہ مقدمہ دفعہ 316 ے تحت درج کیا گیا ہیایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے جان بوجھ کر گٹر کا ڈھکن نہیں لگایا، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا مدعی بلال کا مؤقف ہے کہ ملزمان کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ان کے بیٹے کی ہلاکت ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔