واسا نے مین ہولز کے ڈھکن ہٹا رکھے تھے،بچہ اس میں جا گرا:اہل علاقہ،گندے نالے میں بھی ایک شخص ڈوب گیا
لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے ہنجروال میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واسا نے صفائی کے لئے مین ہولز کے ڈھکن ہٹا رکھے تھے، گلی میں کم روشنی کے باعث کمسن بچہ کھلے مین ہول میں جا گرا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ دوسری طر ف گلشن راوی کے علاقے میں بھی ایک شخص گندے نالے میں ڈوب گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورنالے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق مذکورہ شخص مبینہ طور پر نشہ آور اشیا استعمال کرتا تھا، غوطہ خور ٹیم ڈوبنے والے شخص کو تلاش کر رہی ہے۔