لاہور میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا

لاہور میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ سرد ہو گیا ہے۔

جیل روڈ، گلبرگ، ظہور الٰہی روڈ اور فیروزپور روڈ سمیت متعدد علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔مزنگ، سمن آباد اور اقبال ٹاؤن میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے، جبکہ شہری خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔محکمہ موسمیات  کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق اس وقت شہر میں تقریباً 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو مزید خوشگوار بنا رہی ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بدلتے موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔