لاہور شہر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
جمعرات کی دوپہر سے شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا آغاز ہوا، جس سے گرمی اور حبس میں کمی آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ہمدرد چوک، وحدت روڈ، مسلم ٹاؤن، فیروز پور روڈ، کیمپس پل، کینال روڈ، اور اقبال ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چند گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران بعض علاقوں میں مزید تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ بارش کے بعد سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔شہریوں نے موسم کی خوشگوار تبدیلی کو خوش آمدید کہا ہے، تاہم ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
Ask ChatGPT