کراچی میں ایرانی قونصل جنرل کا بیان، پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلی قرار

کراچی میں ایرانی قونصل جنرل کا بیان، پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلی قرار

کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل  اکبر عیسٰی زاد ے  نے کہا ہے کہ پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خام تیل یا گیس لانے والے پاکستانی جہاز حکومتِ ایران سے رابطہ کرکے آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک کے جہازوں کو بھی اس اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت حاصل ہے۔ایرانی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز صرف امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے لیے بند ہے، جبکہ جارحیت میں ملوث ممالک کے علاوہ یہ راستہ بین الاقوامی تجارت کے لیے کھلا ہے۔