ایرانی اجازت کے بعد پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرکے کراچی روانہ

ایرانی اجازت کے بعد پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرکے کراچی روانہ

ایران کی جانب سے خصوصی اجازت نامہ ملنے کے بعد پاکستان کا تیل بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے کراچی کی طرف روانہ ہو گیا ہے، جس میں 8 کروڑ لیٹر سے زائد تیل موجود ہے۔

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستانی ٹینکر کا آبنائے ہرمز سے گزرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جہازوں کے لیے ایرانی منظور شدہ راستہ اختیار کرنا ضروری ہو چکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی بندرگاہ پر رُکنے والے دو کارگو جہازوں نے بھی پیر کی صبح یہی راستہ اختیار کیا اور مسلسل اپنی لوکیشن ظاہر کرتے رہے۔نئے بحری راستے کے تحت جہازوں کو گزرنے کے لیے تہران سے گرین سگنل درکار ہوتا ہے، جبکہ بھارت اور ترکی سمیت کئی ممالک نے ایران سے محفوظ راہداری کی درخواست کر دی ہے۔دوسری جانب بیمہ کمپنیوں اور بینکوں نے ایرانی راستے پر بڑھتے خطرات کے پیش نظر تشویش کا اظہار کیا ہے۔