دھماکا پوسٹ آفس کے قریب ہوا،دھماکوں میں زخمی ہونے وا لے ہسپتال منتقل
ابوجا(آئی این پی )نائیجیریا میں مشتبہ 3 خودکش بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک اور 108 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حملے شمال مشرقی صوبے بورنو کے دارالحکومت میدوگوری کے مختلف مقامات پر کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک دھماکا مارکیٹ جبکہ ایک پوسٹ آفس کے قریب ہوا۔دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔