حادثہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں مزدور سیسہ کی کان میں کام کر رہے تھے
ابوجا(آئی این پی )افریقی ملک نائیجیریا میں سیسے کی ایک کان میں ہولناک گیس دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 38ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔واقعہ لوکل گورنمنٹ ایریا کی زرک کمیونٹی میں پیش آیا جہاں ایک نجی کمپنی کی نگرانی میں کان کنی کا کام جاری تھا۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں مزدور زیرِ زمین سرنگوں میں کام کر رہے تھے