ایران پر حملہ خلیجی اتحادیوں کے خلاف جوابی کارروائی کا باعث بنے گا

واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ کی ایک خفیہ رپورٹ میں  انکشاف کیا گیا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا گیا تھا کہ ایران پر حملہ خلیجی اتحادیوں کے خلاف جوابی کارروائی کا باعث بن سکتا ہے ۔برطانوی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ  کے مطابق  انٹیلی جنس رپورٹس سے واقفیت رکھنے والے ایک سرکاری اہلکار اور دو ذرائع نے  شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنگ سے قبل کی انٹیلی جنس اسسمنٹ میں نہیں بتایا گیا تھا کہ ایران ایسا ضرور کرے گا تاہم اس کے ممکنہ ردعمل میں یہ نکتہ بھی موجود تھا