غونڈیری میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا‘شدید فائرنگ کا تبادلہ کئی منٹ جاری رہا
بنوں(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے غونڈیری میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ۔ایف سی اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حملے کو ناکام بنایا اور چیک پوسٹ کو محفوظ رکھا۔