کیلیفورنیا(آئی این پی )ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام کی چیٹس میں موجود اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن (E2EE) کی سہولت ختم کرنے جا رہا ہے۔یہ فیصلہ 8 مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا، جس سے وہ صارفین متاثر ہوں گے جو اس فیچر کو اپنی نجی گفتگو کے تحفظ کے لئے استعمال کرتے تھے۔میٹا نے پہلی بار 2021 میں انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز کیلئے E2EE کی آزمائش شروع کی تھی، جو دراصل صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ تھی، یہ فیچر ہر جگہ اور ہر اکانٹ میں خودکار طور پر فعال نہیں تھا اور صرف چند علاقوں میں دستیاب تھا، اس کا مقصد یہ تھا کہ پیغامات کو صرف وہی لوگ پڑھ سکیں جو آپس میں گفتگو کر رہے ہوں