میٹا کا واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے 3نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

 واشنگٹن (آئی این پی )میٹا کا واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے 3نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے اسٹیٹس میں مزید نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جن کی بدولت صارفین کولاج، میوزک اور نئے سٹیکرز پوسٹ کرسکیں گے۔ اب میوزک کلپس کو سٹیکرز میں تبدیل کرکے اسٹیٹس کو موسیقی سے زیادہ لیس کیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ صارفین صرف ایک گانے کو ہی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی پوسٹ کرسکیں گے۔ایک نیا فیچر لے آئوٹ کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین 6 تصاویر کے کولاج کو تیار کرکے اسٹیٹس میں ایک مخصوص لے آئوٹ میں شیئر کرسکیں گے۔