میٹا کا دنیا کی طویل ترین زیرسمندر کیبل بچھانے کے منصوبے کا اعلان

واشنگٹن (آئی این پی )میٹا نے دنیا کی طویل ترین زیرسمندر انٹرنیٹ کیبل بچھانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد امریکا، بھارت، جنوبی افریقا، برازیل اور دیگر خطوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے۔سوشل میڈیا کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ پراجیکٹ واٹر ورتھ کے تحت 50 ہزار کلومیٹر طویل زیرسمندر کیبل لائن کو بچھایا جائے گا۔یعنی یہ لمبائی زمین کے مجموعی گھیر سے بھی زیادہ طویل ہے۔میٹا کے مطابق یہ کیبل لائن 24 فائبر پیئر سسٹم پر مبنی ہے تاکہ صارفین کو بہترین سپیڈ مل سکے جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس پراجیکٹس کو سپورٹ بھی فراہم کی جاسکے۔