میئر لندن کی برطانوی وزیراعظم کے جنگ میں شامل نہ ہونے فیصلے کی حمایت
لندن(آئی این پی )میئر لندن صادق خان کی برطانوی وزیراعظم کے جنگ میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہاجنگ لمبی ہوئی تو ہم سب کیلئے مشکلات بڑھیں گی۔میئرصادق خان نے لندن کے مشہورسیاحتی مقام ٹریفالگر اسکوائر پر اوپن افطارمیں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ ایران میں جوکچھ ہورہا ہے اس کا اثرلندن میں ہورہا ہے سمجھ نہیں آیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ کہاں ہے ایران پرحملوں میں شامل نہ ہونے کے برطانوی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انکا مزیدکہناتھاکہ دنیا بھرمیں مسلمانوں کیخلاف نفرت میں اضافہ تشویشناک ہے اور برطانوی حکومت اسلاموفوبیا کے خلاف قانون سازی کر رہی ہے۔ بڑے افطارپروگرام میں 3ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور میئر لندن صادق خان نے شرکا کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔