لاک ڈائون کے منفی اثرات ہوں گے‘لوگوں کی مشکلات بڑھیں گی(رانا ثناء اللہ)

 ملک میں فتنہ پھیلانے والوں کو روکیں گے‘پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے تیار ہے تو ہم انکار نہیں کریں گے‘جوبھی قانون ہاتھ میں لے گا نتائج بھگتنا پڑیں گے
بلاول کو منانے کیلئے ہم ان کے مطالبات مان لیں گے‘26ویں آئینی ترمیم کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی:پبلک نیوز کے پروگرام’’ریاست اور عوام‘‘میں گفتگو

لاہور(پبلک نیوز)وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پبلک نیوزکے پروگرام ’’ریاست اور عوام‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں فتنہ پھیلانے والوں کو روکیں گے‘پی ٹی آئی کے احتجاج پر کابینہ اجلاس ہوگا‘پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے تیار ہے تو ہم انکار نہیں کریں گے‘جوبھی قانون ہاتھ میں لے گا نتائج بھگتنا پڑیں گے‘بلاول کو منانے کیلئے ہم ان کے مطالبات مان لیں گے‘26ویں آئینی ترمیم کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی‘انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے سارے رہنما انتشار نہیں چاہتے‘گالیاں دینے والوں کی مرمت ہونی چاہیے‘سرپر کفن باندھنے کی باتیں کرنے والوں کو وہیں روکا جائے جہاں سے وہ چلیں گے‘بانی پی ٹی آئی کہیں جیل میں بات کرنی ہے تو ہم تیار ہیں‘اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی ٹرمپ کارڈ پر ہے تو پھر انہیں صلح کر لینی چاہیے‘سموگ کی وجہ سے لاک ڈائون لگانے سے افاقہ نہیں ہوگا‘لاک ڈائون کے منفی اثرات ہوں گے‘لوگوں کی مشکلات بڑھیں گی‘انہوں نے کہا میرا نہیں خیال چیمپئنز ٹرافی کے لئے اسحاق ڈار بھارت کو فون کریں گے‘