تل ابیب (آئی این پی) اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہریوں کے لیے نقل مکانی کے نئے احکامات جاری کر دیے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 13 دیہات سے لوگوں کو نکلنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی غیر ضروری سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو قبرص چھوڑنے کی ہدایات کر دیں۔لبنانی سرکاری میڈیا نے کہا کہ لبنان کے شہر بعلبیک میں ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے