اسلام آباد(آئی این پی ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی ) نے سرکاری کمپنیوں میں گورننس بہتر بنانے کے لیے حکومتی اصلاحات کے تحت ریگولیٹری کمپلائنس کے معاملے پر ایکشن لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اس سلسلے میں 41 کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دئیے ہیں، ایس ای سی پی کے مطابق کمپنی لا کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 66 نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ایس ای سی پی نے بتایا کہ 33 کمپنیوں نے سالانہ آڈٹ شدہ اکائونٹس جمع نہیں کروائے جبکہ 26 کمپنیوں نے سالانہ ریٹرنز جمع نہیں کروائے۔مزید برآں بتایا گیا ہے کہ 7 کمپنیوں نے سالانہ جنرل اجلاس منعقد نہیں کیے جبکہ 4 سرکاری کمپنیاں بغیر سی ای او کے کام کر رہی ہیں