یہ ایک زبردست تبدیلی ہے، ایران اب علاقائی ایجنڈا سیٹ کر رہا ہے جبکہ امریکہ بے بسی سے دیکھ رہا ہے:سینئر سیاستدان اور سینیٹر کا بیان
اسلام آباد(آئی این پی) سینئیرسیاستدان مشاہد حسین سید نے دعوی کیا ہے ایران نے آبنائے ہرمز سے پاکستان کے آئل ٹینکر کراچی کو گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔، شپمنٹ کی ادائیگی چینی کرنسی یوآن میں کیے جانے کے بعد ایرانی حکام نے ٹینکر کو خطرناک سمندری راستے سے گزرنے کی اجازت دی۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے پاکستان کے آئل ٹینکر کراچی کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، جو ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئل شپمنٹ کی ادائیگی چینی کرنسی یوآن میں کیے جانے کے بعد یہ اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک زبردست تبدیلی ہے، ایران اب علاقائی ایجنڈا سیٹ کر رہا ہے جبکہ امریکا بے بسی سے دیکھ رہا ہے