بھارت نے امریکہ سے منتیں کیں پاکستان سے بچائو:مشاہد حسین سید

63سال میں بھارت کو دوسری مرتبہ فوجی، سیاسی، سفارتی سطح پر بڑی ناکامی ہوئی 
بھارتی تکبر بڑھتا ہوا نور خان ایئر بیس پہنچ گیا ‘مودی اب اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے
اسلام آباد (آئی این پی )  سینئر سیاستدان  مشاہد حسین سید نے کہا ہے  پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت بھاگا ہوا صدر ٹرمپ کے پاس گیا اور منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچائو۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا پچھلے 63سالوں میں بھارت کو دوسری مرتبہ فوجی، سیاسی، سفارتی سطح پر بڑی ناکامی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی 1962 میں بھارت نے چین سے زبردست پھینٹی کھائی تھی، اس کے بعد یہ بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست ہے۔جب بھارتی تکبر بڑھتا ہوا نور خان ایئر بیس پہنچ گیا تو وہاں اس نے ریڈ لائن کراس کرلی۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اب اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے