کراچی(آئی این پی )آبنائے ہرمز سے گزر کر آنے والا پہلا پاکستانی بحری جہاز ایم ٹی کراچی خلیج عمان سے بحیرہ عرب میں داخل ہوگیا ۔ رپورٹس کے مطابق یہ جہاز پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہو چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بحری جہاز آج کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔ایم ٹی کراچی میں 8 کروڑ لیٹر خام تیل موجود ہے اور اسے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے خصوصی اجازت دی گئی تھی۔