سابق آرمی چیف کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی:علیمہ خان

راولپنڈی(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی بہن   علیمہ خان نے سابق آرمی چیف کی عمران خان سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا  کہ ایسی خبریں جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کی توجہ کو ہٹایا جائے۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان   نے کہا  کچھ دنوں سے ہم سن رہے ہیں سابق آرمی چیف بانی سے جیل میں ملنے گئے، ہمیں نہیں سمجھ آتی کہ یہ خبریں کہاں سے آتی ہیں؟ جن لوگوں کے یہ ذرائع ہیں وہ ہمیں بھی تو بتا دیں، بیرسٹر گوہر کو میں نے میسیج کر کے پوچھا کہ یہ کیا خبر چل رہی ہے؟ انہوں نے تصدیق کی کہ کوئی ملنے نہیں گیا یہ جھوٹ ہے میں بھی نہیں مانتی کہ ان کی اتنی بھی جرات ہے کہ یہ وہاں پر جائیں، ملک سے باہر جانے کی بات تین برس سے عمران خان نے نہیں مانی تو اب کیا مانیں گے؟ ۔علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کو خود سمجھ نہیں آ رہی کہ بانی کے ساتھ اب کیا کرنا ہے