ایران جنگ نہیں چاہتا،حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے:سپریم لیڈر

آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں لے کر جائیں گے :مجتبیٰ خامنہ ای
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سڑکوں پر عوام کی موجودگی 40 دنوں کی طرح جاری رہنی چاہیے۔ میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کے چہلم پر اپنے بیان میں کہا کہ سڑکوں پر عوام کی موجودگی چالیس دنوں کی طرح جاری رہنی چاہیے۔ایران کے جنوبی پڑوسیوں کو مجتبیٰ خامنہ ای نے پیغام میں کہا کہ آپ ایک معجزہ دیکھ رہے ہیں شیطان کے جھوٹے وعدوں سے بچیں۔ایران تمام مزاحمتی محاذوں کو متحد وجود کے طور پر دیکھتا ہے، ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ ہم ابھی بھی جنوبی پڑوسیوں سے مناسب ردعمل کا انتظار کررہے ہیں۔ ہم انتظار کررہے ہیں تاکہ ہم آپ کو اپنا بھائی چارہ دکھاسکیں۔