اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار 6لاکھ 35ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی جس کی وجہ سے پاکستان کھجور پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ترجمان نے بتایاکہ کھجور کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے لیکن اس کیلئے متعلقہ اداروں کو خصوصی اقدامات کرناہوں گے۔