لاہور ( کرائم رپورٹر )گوجرانوالہ پولیس کے خاتون وکیل پر مبینہ تشدد کے خلاف جی پی او چوک میں احتجاج کیا گیا۔سوشل میڈیا پر ایس ایچ او کی جانب سے خاتون وکیل پر مبینہ تشدد کرنے کے الزام میں ہائیکورٹ کے باہر وکلا نے احتجاج کیا اور گوجرانوالہ پولیس کیخلاف نعرے بازی کی۔وکلا نے ذمہ دار ایس ایچ او لدھیوالا وڑائچ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایس ایچ او نے ماہ نور باجوہ کو زد و کوب اور تشدد کیا، خاتون وکیل کے بھائی کیخلاف درج مقدمہ بھی ختم کیا جائے۔