خاتون کا شوہر پر 3بار تشدد جسم پر نشان ،وکیل صفائی کے دلائل پر عدالت میں قہقہے

 خاتون سے لوہے کا راڈ ریکور ، باقاعدہ تیار کرکے رکھا ہوا تھا،یہ خاتون کوئی کمانڈو ہے کیا:جج 
اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آبادہائیکورٹ میں خاتون کے شوہر اور2بیٹیوں پر مبینہ تشدد سے متعلق کیس میں وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ خاتون نے شوہر پر 3بار تشدد کیا جسم پر نشان موجود ہیں،وکیل صفائی کے دلائل پر عدالت میں قہقہے بلند ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو نے کہاکہ آپ خود بھی ہنس رہے ہیں، پوری عدالت بھی ہنس رہی ہے، جسٹس خادم حسین سومرو نے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ خاتون کوئی کمانڈو ہے کیا؟وکیل خاتون نے کہاکہ اگر عورت نے غصے میں مارا بھی ہے تو وہ گھر کی لارڈشپ ہے۔وکیل صفائی نے کہاکہ خاتون سے لوہے کا راڈ ریکور ہوا ہے، باقاعدہ تیار کرکے رکھا ہوا تھا۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ خاتون نے فلاسفی میں پی ایچ ڈی کی ہے،متعدد ایسے فیملی ایشوز ہیں جو عدالت میں ڈسکس نہیں کرنا چاہتے۔جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ پی ایچ ڈی کے علاوہ اور کیاکام کرتی ہیں؟عدالت نے کہا کہ جب خاتون کو گرفتار کیا تو اس کا ذہنی توازن چیک کروایا؟تفتیشی افسر نے کہاکہ ہم نے خاتون کا ذہنی توازن چیک نہیں کروایا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے فریقین کیدلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔