پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے سوات کورٹ روم میں خاتون جج کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے والے وکیل کو 6ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔پشاور ہائیکورٹ نے اس حوالے مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ سوات کے وکیل اسد اللہ کے خلاف شکایات رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو وصول ہوئی، شکایت خاتون سول جج فوزیہ نسیم نے کی۔پشاور ہائیکورٹ نے شکایت توہین عدالت درخواست میں تبدیل کر دی،