فرزانہ نے کلرک ، ساتھی وکلا کی مدد سے قاسم کی یونیفارم پھاڑی اور آہنی راڈ سے حملہ کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کینٹ کچہری میں خاتون وکیل نے کلرک اور ساتھی وکلاء کے ہمراہ حملے کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کردیا اور اسکی پولیس یونیفارم وردی پھاڑ دی،پولیس کے مطابق ملزمہ فرزانہ نے قاسم نامی اہلکار کی پولیس یونیفارم پھاڑی اور آہنی راڈ سے حملہ کیاواقعہ کے حوالے سے موبائل فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون وکیل آہنی راڈ لیکر گھومتے ہوئے اہلکار کو مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واقعہ کا مقدمہ عارف مسعود نامی سب انسپکٹر کے بیان پر تھانہ شمالی چھائونی میں درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ نے حملے کے دوران اہلکار کی جیب سے 12 ہزار روپے اور قیمتی کاغذات بھی نکالے۔واقعہ کا مقدمہ دولیڈی وکلاء ،کلرک اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی