لاہور(کرائم رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کا سلسلہ نہ تھم سکا۔چلڈرن ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ آئی وی لائن چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔حمزہ اسلام کے بیگ سے بڑی تعداد میں آئی وی لائن پکڑی گئیں جس کے بعدتھانہ نصیر آباد نے حمزہ اسلام کو گرفتار کر کے چور افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوران تفتیش حمزہ اسلام نے جاوید مسیح، سلیم جارج، فیصل مسیح کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بھی میرے کام میں ملوث ہیں۔ ایف آئی آر کا متن ہے کہ حمزہ اسلام ان تینوں افراد سے ہسپتال سے چوری کا سامنا خریدتا تھا۔