ویب ڈیسک: تلہ گنگ میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔
دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار کیے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں۔ ریسکیو کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑائی کی وجہ زمین کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔