آہلو روڈ پر سیوریج لائن تنازعہ، تین افراد زخمی، مرکزی ملزم گرفتار

آہلو روڈ پر سیوریج لائن تنازعہ، تین افراد زخمی، مرکزی ملزم گرفتار

آہلو روڈ کے رحمت پارک کالونی میں سیوریج لائن بچھانے کے تنازعے کے دوران تین افراد زخمی ہو گئے۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے تیز دھار آلات سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں عمر، قیوم اور آصف ناک اور کمر پر زخموں کے ساتھ زخمی ہوئے۔کاہنہ پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر دو ملزمان کاشف اور نواز کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی مکمل جانچ کی جا سکے۔