جائیداد کے تنازعہ پر بااثر افراد کا خواتین پر کلہاڑیوں سے تشدد، 3 خواتین زخمی

 جائیداد کے تنازعہ پر بااثر افراد کا خواتین پر کلہاڑیوں سے تشدد، 3 خواتین زخمی

ویب ڈیسک:سرگودھا کے نواحی علاقے کوڑے کوٹ میں جائیداد پر قبضہ کرنے کے لیے بااثر افراد نے ایک گھر میں گھس کر 3 خواتین پر کلہاڑیوں سے تشدد کیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان خواتین کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے اور ان سے زبردستی اسٹامپ پیپر پر دستخط کروانا چاہتے تھے، جس سے انکار پر انہوں نے تشدد کیا۔متاثرہ خواتین منیراں بی بی، رفعت، اور نذیراں بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کی ہے اور کہا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات قابل مذمت ہیں اور ان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔