ویب ڈیسک: پاکستان کے دورے پر موجود بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشترکہ سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی غیر متزلزل کوششوں کی تعریف کی۔