1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 12 ویں برسی منائی جا رہی ہے

1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 12 ویں برسی منائی جا رہی ہے

ویب ڈیسک: آج پاکستان کے عظیم جنگجو، پاک فضائیہ کے شاہین محمد محمود عالم (ایم ایم عالم) کی 12 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

 ان کی شجاعت و بہادری کا ذکر پاک فضائیہ کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ 1965ء کی جنگ میں، ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، جو ان کا ایک تاریخی اور بے مثال کارنامہ ہے، جو آج بھی دنیا بھر میں سنایا جاتا ہے۔ایم ایم عالم کی بے مثال کارکردگی نے نہ صرف پاک فضائیہ کا نام روشن کیا بلکہ پوری قوم کو فخر کا احساس دلایا۔ ان کی شجاعت کو سراہتے ہوئے، انہیں دو بار "ستارہ جرأت" سے نوازا گیا۔ ان کا جنگی جہاز F86 "سابر" پاک فضائیہ کے ٹاؤن ہال میں نصب کیا گیا ہے تاکہ ان کی خدمات اور ان کی بہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے۔

ایم ایم عالم کی یاد میں لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایم ایم عالم روڈ بھی ان کے نام سے منصوب کی گئی ہے تاکہ ان کی خدمات اور ان کا کردار پاکستانیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے۔ 18 مارچ 2013ء کو 78 برس کی عمر میں ایم ایم عالم دنیا فانی سے رخصت ہوگئے، مگر ان کا وہ تاریخ ساز کارنامہ اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آج بھی پاکستانی عوام ان کے کارناموں کو یاد کر کے انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔