مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 59ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 59ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

فاطمہ جناح کی 59ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

 تحریکِ پاکستان میں ان کی بے مثال خدمات اور قومی تعمیر کے لیے کردار کو آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔محترمہ فاطمہ جناحؒ 31 جولائی 1893 کو پیدا ہوئیں۔ پیشے کے اعتبار سے وہ ڈینٹل سرجن تھیں، تاہم انہوں نے اپنی زندگی پاکستان کے قیام، عوامی خدمت اور قومی جدوجہد کے لیے وقف کر دی۔انہوں نے اپنے بھائی محمد علی جناح کے شانہ بشانہ تحریکِ پاکستان میں فعال کردار ادا کیا اور برصغیر کی مسلم خواتین کو تحریکِ آزادی میں بھرپور حصہ لینے کے لیے متحرک کیا۔ انہی خدمات کے اعتراف میں قوم نے انہیں "مادرِ ملت" کا خطاب دیا۔قیامِ پاکستان کے بعد بھی فاطمہ جناحؒ نے قومی تعمیر، خواتین کی فلاح و بہبود، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔

وہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوط آواز بن کر ابھریں، جس کے باعث انہیں پاکستان کی تاریخ کی بااثر ترین خواتین رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔محترمہ فاطمہ جناحؒ 9 جولائی 1967 کو 73 برس کی عمر میں کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئیں۔ ان کی آخری آرام گاہ مزار قائد کے احاطے میں واقع ہے، جہاں آج بھی قوم ان کی لازوال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔