سٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد ٹیرف میں کسی ملک کو کوئی استثنی نہیں دیا جائے گا:میڈیا سے گفتگو
واشنگٹن (آ ئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ سٹیل اور ایلومینیم پر عائد 25 فیصد ٹیرف میں کسی ملک کو کوئی استثنی نہیں دیا جائے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے در ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تجارتی شراکت داروں پر جوابی اور مخصوص شعبوں کے ٹیرف عائد کیے جائیں گے جس میں گاڑیوں، سٹیل اور ایلومینیم پر مزید محصولات شامل ہوں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ 2 اپریل سے اضافی محصولات بھی لاگو کیے جائیں گے۔