امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان‘ ہلاکتیں 37 ہوگئیں

 جنوب اور وسط مغربی علاقوں میں تبا ہی کے بعد طوفان نے مشرقی علاقوں کا رخ کر  لیا
واشنگٹن (آئی  این پی )امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں میزوری، آرکنساس، ٹیکساس، اوکلاہوما،کناس، الاباما اور مسس سپی میں شدید سمندری طوفان سے تباہی دیکھنے میں آئی۔ اس تباہی سے ہونے والے  مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 37  اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب  ساحلی علاقوں میں 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے