صدر زرداری کا جنوب مشرقی ایشیا میں سیلابی تباہی پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد(آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنوب مشرقی ایشیا میں سیلابی تباہی پر اظہارِ افسوس کا اظہار کیا ہے ایک بیان میں صدر زرداری نے انڈونیشیا، ملائشیا اور تھائی لینڈ کے عوام اور حکومتوں  سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان خود موسمیاتی آفات کا شکار ہے اور متاثرہ ممالک کے دکھ کو خوب سمجھتا ہے۔صدر زرداری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا اور لاپتہ افراد کی جلد بازیابی کی دعا کی۔