پنجاب :2جیلوں میں نئے سپرنٹنڈنٹ،ایک میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تعینات

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب کی 2جیلوں میں نئے سپرنٹنڈنٹ،ایک میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا،سیکرٹری داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔غلام سرور کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم ،طاہر مجید سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راجن پور ،ندیم اقبال کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل گجرات تعینات کر دیا گیا ہے، ان کو فوری اپنی نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔