سیکریٹری ایس آئی ایف سی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات،سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی این پی )ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور عالمی کاروباری روابط کو فروغ دینے کیلئے  اقدامات جاری ہیں۔اسی سلسلے میں سیکریٹری ایس آئی ایف سی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین اور پولیٹیکل اکنامک سیکریٹری سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے نئے مواقع کا جائزہ لیا گیا