بانڈز کے اجرا سے 40 کروڑ ڈالر کے حصول کا ہدف مقرر

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان نے انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں واپسی کے اقدامات کے تحت بانڈز کے اجرا سے تقریبا 40 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا ہدف مقرر کردیا، یہ قرضہ چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز اور انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں پائیدار بانڈز جاری کرنے سے حاصل کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق حکومت تقریبا 40 کروڑ ڈالر بانڈز کے اجرا سے حاصل کرنا چاہتی ہے، حکومت کا پانڈا بانڈز چینی کیپٹل مارکیٹ اور پائیدار بانڈز انٹرنیشنل  کیپٹل مارکیٹ میں جاری کرنے کا ارادہ ہے۔دستاویز کے مطابق پاکستان رواں مالی سال 26-2025 کے دوران یورو بانڈز کی مد میں مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی ادائیگی بھی کرے گا