ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے،منصوبہ محض ایک عددی ہدف نہیں بلکہ پاکستان کے معاشی استحکام کی علامت ہے: مصطفی کمال
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت نے ادویات کی برآمدات کو 5 سال کے اندر 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرلیا ۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال کی زیرِ صدارت ڈریپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ یہ منصوبہ محض ایک عددی ہدف نہیں بلکہ پاکستان کے معاشی استحکام کی علامت ہے۔ ہم اس شعبے کو ایکسپورٹ انڈسٹری میں تبدیل کر کے قومی معیشت کو مضبوط کریں گے۔