قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے آئندہ پانچ سال میں قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کے لیے مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن، عالمی معیار کے مطابق سرٹیفکیشن، جدید کان کنی اور پاکستانی برانڈ کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے توانائی لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد ظفر اقبال نے اسلام آباد میں چار روزہ بین الاقوامی ورکشاپ بعنوان مقامی قیمتی پتھروں کی حقیقی قدر سے استفادہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ 17 سے 20 نومبر تک جاری رہے گی