پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بجٹ کل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے بجٹ سے متعلق سمری صوبائی اسمبلی کو ارسال کر دی ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ بجٹ کل دوپہر 2 بجے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور اس میں ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبوں کے لیے فنڈز مختص کیے جانے کی توقع ہے۔حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ کو حقیقت پسندانہ اور عوامی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔بجٹ پیش ہونے کے بعد اسمبلی میں اس پر بحث کا آغاز ہوگا، جس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان اپنی تجاویز اور تحفظات پیش کریں گے۔