انسٹاگرام ریل سے 76 لاکھ، اوری کی کمائی نے سب کو حیران کر دیا

انسٹاگرام ریل سے 76 لاکھ، اوری کی کمائی نے سب کو حیران کر دیا

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اورہان اوترامانی (اوری) نے اپنی ڈیجیٹل شہرت اور آمدن سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا اور برانڈ ڈیلز کے ذریعے لاکھوں روپے کماتے ہیں، اور صرف ایک انسٹاگرام ریل سے انہیں 76 لاکھ بھارتی روپے کا معاوضہ ملا تھا۔اوری کے مطابق ان کی زیادہ تر آمدن برانڈ تعاون، ایونٹس اور نجی تقریبات میں شرکت سے حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈنر، شادیوں اور سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے 15 سے 25 لاکھ روپے تک فیس لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں اکثر “ایک تجربہ” کے طور پر تقریبات میں مدعو کیا جاتا ہے، جہاں وہ مہمانوں سے ملاقات کرتے ہیں، تصاویر بنواتے ہیں اور اپنے مخصوص انداز سے تقریب کو یادگار بناتے ہیں۔اوری نے مزید کہا کہ آج کے دور میں شہرت ایک باقاعدہ کاروبار بن چکی ہے اور مضبوط ذاتی برانڈنگ کے ذریعے نمایاں آمدن حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے مالی معاملات ان کے والدین دیکھتے ہیں۔