دپیکا پڈوکون کی انسٹاگرام ریل نے 1.9 ارب ویوز کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

دپیکا پڈوکون کی انسٹاگرام ریل نے 1.9 ارب ویوز کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

ویب ڈیسک: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت دپیکا پاڈوکون نے ایک نئے رِیل کے ذریعے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

 دپیکا نے حال ہی میں ایک ہوٹل چین کے ساتھ اشتراک میں انسٹاگرام پر ایک رِیل شیئر کی، جس نے بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ یہ رِیل صرف 8 ہفتوں میں 1.9 ارب (19 کروڑ) سے زیادہ بار دیکھی جا چکی ہے، اور اسے اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انسٹاگرام رِیل قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق، یہ ایک سادہ پروموشنل ویڈیو تھی، جس میں دپیکا اور ہوٹل چین کے درمیان پیڈ پارٹنرشپ کو دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کی مقبولیت کو لے کر سوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ، "دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انسٹاگرام رِیل؟ یہی تو وجہ ہے کہ وہ ملکہ ہیں۔" جبکہ ایک اور نے کہا کہ، "1.9 ارب ویوز؟ میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار کسی ویڈیو کو اربوں میں جاتے دیکھا ہے۔"

ایک فین نے تبصرہ کیا کہ، "ایک ماہ میں 2 ارب ویوز حاصل کرنا تاریخ ہے۔" اور ایک دوسرے مداح نے لکھا، "دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انسٹاگرام رِیل، اور پہلی جس نے 2 ارب کا ہندسہ عبور کیا۔ اور یہ صرف ایک اشتہار ہے! اگر دپیکا کا یہ وائرل ہو سکتا ہے، تو اندازہ لگائیں کہ وہ کتنی آئیکونک شخصیت ہیں۔" یہ ویڈیو اور اس کی مقبولیت دپیکا کی فین فالوئنگ اور اس کے اثرورسوخ کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو سوشل میڈیا پر اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں۔